us-doj-guidance-DOJ-1351576•Joint DOJ-DOL-NLRB-EEOC Fact Sheet: Retaliation Based on Exercise of Workplace Rights Is Unlawful (Urdu)
Joint DOJ-DOL-NLRB-EEOC Fact Sheet: Retaliation Based on Exercise of Workplace Rights Is Unlawful (Urdu)
us-doj-guidance-DOJ-1351576Joint DOJ-DOL-NLRB-EEOC Fact Sheet: Retaliation Based on Exercise of Workplace Rights Is Unlawful (Urdu)Guidance
حقائق نامہ : کام کی جگہ کے حقوق کے استعمال کی بنياد پر انتقامی کارروائی غير قانونی ہے وفاقی ايجنسياں جو ورکرز کے حقوق کے نفاذ کی ذمہ دار ہيں وه سبھی ورکرز کو استحصال اور خالف ورزيوں سے تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہيں، چاہے ان کا نقل وطنی ) اميگريشن ( کا اسٹيٹس جو بھی ہو۔ تاہم، بہت سے ورکرز ، انتقام ی کارروائی کے خوف کی وجہ سے اپنے کام کی جگہ ک ے حقوق کا دعوی کرنے سے رک جاتے ہيں يا انہيں روک ديا جاتا ہے۔ کچھ معاملوں ميں، آجرين نقل وطنی کے اسٹيٹس کا غلط استعمال کرکے ورکرز کے ذريعہ ان کے اپنے حقوق کا دعوی کرنے کی حوصلہ شکنی کرتے ہيں۔ يو . ايس . قوانين عام طور پر آجرين کو ان ورکرز کے خالف انتقامی کارر وائی کو ممنوع قرار ديتے ہيں جو اپنی کام کی جگہ کے حقوق کا استعمال کرتے ہيں، چاہے ورکرز کا نقل وطنی ) اميگريشن ( اسٹيٹس جو بھی ہو۔ مزدوری اور مالزمت کے قوانين کا مؤثر نفاذ اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ نفاذ کے عمل کو ان فريقين کے ذريعہ نامناسب استعمال سے روکا جائے جو ورکرز کو اپنے حقوق کے استعمال سے روکنے کی کوشش کرتے ہيں يا جب وه اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہيں تو وه ان کے خالف انتقامی کارروائی کرتے ہيں ۔ يہ حقائق نامہ اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ ان ورکرز کے خالف انتقامی کارروائی جو کام کی جگہ پر اپنے حقوق کا دعوی کرتے ہيں، غير قانونی ہے، چاہے ورکرز کا نقل وطنی ) اميگريشن ( کا اسٹيٹس جو بھی ہو۔ فيئر ليبر اسٹينڈرڈ ايکٹ کے تحت انتقامی کارروائی فيئر ليبر اسٹينڈرڈ ايکٹ ) FLSA ( امريکہ ميں بہت سے ورکرز کے ليے کم از کم اجرت اور اوورٹائم کے تحفظات کا تعين کرتا ہے اور اس کا نفاذ يو۔ايس ڈپارٹمنٹ آف ليبر کے اجرت اور اوقات ڈويژن کے ذريعہ ہوتا ہے۔ FLSA کسی بھی ايسے فرد کے خالف بھی انتقامی کارروائی کو ممنوع قرار ديتا ہے جس نے ڈپارٹمنٹ يا آجر کے پاس کوئی شکايت درج کرائی ہو ) زبانی يا تحريری طور پر ( يا جس نے FLSA کی تحقيق ميں تعاون کيا ہو۔ ورکرز کو انتقامی کارروائی سے تحفظ فراہم کرنا اور اس بات کو يقينی بنانا کہ انہيں اپنے حقوق کے استعمال ميں کوئی خطره يا دھمکی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اجرت اور اوقات ڈويژن کے ليے ايک اولين ترجيح ہے۔ وه ورکرز جن کے پاس کام کرنے کا اجازت نامہ نہيں ہے وه ديگر ورکرز کی طرح ہی FLSA کے تحت اپنے کام کے ليے کم از کم مزدوری کے حقدار ہيں۔ کسی آجر کے ليے يہ غير قانونی ہے کہ وه کم از کم مزدوری يا اوورٹائم کا دعوی کرنے کی وجہ سے ) جس ميں ادائيگی کے مسائل جيسے کہ کٹوتياں يا ٹپس شامل ہو سکتے ہيں ( يا FLSA کی کسی تحقيق ميں تعاون کرنے کی وجہ سے انتقامی نيت سے ورکرز کو برخاست کر دے يا کسی بھی ط رح سے ان کے ساتھ امتيازی سلوک کرے۔ ان تحفظات کا اطالق نقل وطنی ) اميگريشن ( کے اسٹيٹس سے قطع نظر ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، کسی آجر کے ليے يہ غير قانونی ہوگا کہ وه مزدوری سے متعلق کوئی دعوی دائر کرنے کی وجہ سے بطور انتقام کارروائی کسی غير اندراج شده ورکر کے بارے ميں اميگريشن حکام کو اطالع دے۔ انتقامی خالف ورزيوں کی کچھ تدابير بغير اجازت نامہ والے ورکرز تک محدود ہو سکتی ہيں۔ مزيد معلومات کے ليے، برائے مہربانی اجرت اور اوقات ڈويژن کا حقائق نامہ نمبر 77A : FLSA کے تحت انتقامی کارروائی کی ممانعت مالحظہ فرمائيں يا اجرت اور اوقات ڈويژن کی يہ ويب سائٹ ديکھيں : http://www.wagehour.dol.gov اجرت کی خالف ورزيوں يا انتقامی کارروائی سے متعلق کوئی شکايت درج کرانے کے ليے، ٹول فری نمبر 9243) ‐ 487 ‐ 866 ‐ (1 4USWAGE ‐ 866 ‐ 1 کی معلومات اور ہيلپ الئن پر فون کريں جو کہ آپ کے ٹائم زون ميں صبح 8 بجے سے ليکر شام 5 بجے تک دستياب ہے۔ زبان کی سروسز دستياب ہيں اور کالز رازدارانہ رہتی ہيں۔ پيشہ ورانہ سالمتی اور ہيلتھ ايڈمنسٹريشن کے ذريعہ نافذ کرده قوانين کے تحت انتقامی کارروائی يو۔ايس ڈپارٹمنٹ آف ليبر کا پيشہ ورانہ سالمتی اور ہيلتھ ايڈمنسٹريشن ) OSHA ( پيشہ ورانہ سالمتی اور ہيلتھ ) OSH ( ايکٹ کے تحت کام کی جگہ کی سالمتی اور صحت کے معيار اور ضوابط اور ورکرز کے ديگر حقوق کا نفاذ کرتا ہے۔ OSH ايکٹ آجروں کو OSH ايکٹ کے تحت اس بات سے منع کرتا ہے کہ وه مالزمين کے خالف اپنے حقوق کے استعمال کی وجہ سے انتقامی کارر و ائی کريں۔ ان حقوق ميں شامل ہے ايک OSHA شکايت درج کرانا، کسی تفتيش ميں حصہ لينا يا کسی انسپکٹر سے بات کرنا، آجر کے انکشاف اور چوٹ لگنے کے واقعات کے ريکارڈز تک رسائی حاصل کرنا، کسی بھی ضرر کی اطالع دينا اور آجر سے کسی سالمتی يا صحت کی شکايت کرنا۔ ايک آجر کے ليے يہ غير قانونی ہے کہ وه OSH ايکٹ کا دعوی کرنے يا OSHA کی کسی تحقيق ميں تعاون کرنے کی
2 وجہ سے ورکرز کو برخاست کر دے يا ان سے انتقام لے، چاہے اميگريشن کا اسٹيٹس جو بھی ہو۔ اس کے عالوه، OSHA اطالع دہ ی سے متعلق ديگر ان 21 قوانين کی دفعات نافذ کرتا ہے جو ان م الزمين کا تحفظ کرتے ہيں جو ماحولياتی اور نيوکليئر سيفٹی، ٹرانسپورٹيشن انڈسٹری، اور صارفين اور سرمايہ کاروں کے تحفظ سے متعلق رپورٹ فراہم کرتے ہيں۔ وه ورکرز جن کے پاس کام کرنے کا اجازت نامہ نہيں ہے، وه OSHA کے ذريعہ نافذ کيے گئے انتقام مخالف دفعات کے تحفظ ميں ہيں، اگرچہ انہيں دستياب چاره جوئی کی کچھ حديں ہو سکتی ہيں۔ مزيد معلومات کے ليے، برائے مہربانی OSHA کی ويب سائٹ مالحظہ کريں : http://www.whistleblowers.gov ) جوکہ ہسپانوی زبان ميں بھی اس ويب سائٹ پر دستياب ہے http://www.whistleblowers.gov/index_sp.html (۔ کام کی جگہ پر سالمتی سے متعلق کوئی شکايت درج کرانے کے ليے اس ويب سائٹ پر جائيں : http://www.osha.gov/pls/osha7/eComplaintForm.html ) جوکہ اس ويب سائٹ پر ہسپانوی زبان ميں بھی دستياب ہے http://www.osha.gov/pls/osha7/ecomplaintform_sp.html (؛ انتقامی کارروائی سے متعلق کوئی شکايت درج کرانے کے ليے برائے مہربانی اس سائٹ کا مالحظہ کريں : http://www.whistleblowers.gov/complaint_page.html ) يہ اس ويب سائٹ پر ہسپانوی ميں بھی دستياب ہے http://www.whistleblowers.gov/complaint_page_sp.html (۔ فيڈرل کانٹريکٹ کمپالئنس پروگرام کے ڈپارٹمنٹ آف ليبر آفس کے ذريعہ نافذ کرده روزگار کے مساوی مواقع سے متعلق قوانين کے تحت فيڈرل کانٹريکٹرز وفاقی) (ٹھيکداران کے ذريعہ انتقامی کارروائی آفس برائے فيڈرل کانٹريکٹ کمپالئنس پروگرام ) OFCCP ( ان قوانين کو نافذ کرتا ہے جو فيڈرل کانٹريکٹرز ) وه کمپنياں جو مرکزی حکومت کے ساتھ کاروبار کررہی ہيں ( کے ذريعہ مالزمت ميں ذات، رنگ، مذہب، جنس ) بشمول حمل اور اس سے متلعق طبی حاالت (، جنسی شناخت ) بشمول ٹرانسجينڈر اسٹيٹس (، جنسی ميالن، ملکی نزاد، معذوريت يا تحفظ يافتہ سابق فوجی والی حيثيت کی بنياد پر امتيازی سلوک کو ممنوع قرار ديتے ہيں۔ OFCCP کے ذريعہ نافذ کرده يہ سبھی قوانين لوگوں ) درخواست دہندگان، مالزمين، يا سابقہ مالزمين ( کو نوکری سے نکالنے، تنزلی کرنے، حراساں کرنے يا کسی طرح سے ان سے انتقام لينے کو غير قانونی قرار ديتے ہيں اس بنياد پر کہ انہوں نے OFCCP کے پاس امتيازی سلوک کی شکايت دراج کرائی، اس بنياد پر کہ انہوں نے مالزمت سے متعلق اپنے آجر يا ديگر لوگوں سے امتيازی سلوک کی شکايت کی، يا اس بنياد پر کہ انہوں نے کسی ايسی سرگرمی ميں شرکت کی جس کا تعلق ان قوانين کے نفاذ سے ہے جو OFCCP کے ذريعہ نافذ کئے گئے ہيں ) جيسے کہ کسی شکايت کی تحقيق يا کانٹريکٹر کا ضابطہ کی تعميل سے متعلق تخمينہ ( يا کسی بھی ايسی سرگرمی ميں جس کا تعلق کسی دي گر قانون، مرکزی، رياستی يا مقامی قانون سے ہو جو مالزمت کے مساوی موقع کا تقاضہ کرے۔ OFCCP کے نافذ کرده قوانين کے تحت غير قانونی انتقام ميں شامل ہو سکتا ہے کوئی بھی عمل جو کسی معقول ورکر کو امتيازی سلوک کی شکايت کرنے سے روکتا ہو۔ ان قوانين کا اطالق ہر فرد پر ہوتا ہے، اس کے اميگريشن اسٹيٹس سے قطع نظر، اگرچہ ان ورکرز کے ليے کچھ تدارک محدود ہو سکتے ہيں جن کے پاس کام کرنے کا اجازت نامہ ہے۔ مزيد معلومات کے ليے، برائے مہربانی OFCCP کی ويب سائٹ مالحظہ فرمائيں http://www.dol.gov/ofccp يا ٹول فری ہيلپ ڈيسک الئن 6251 ‐ 397 ‐ 800 ‐ 1 پر فون کريں ۔ امتيازی سلوک يا انتقام ی کارروائی کے خالف کوئی شکايت درج کرانے کے ليے، شکايت فارم مکمل کريں، جو کہ OFCCP کی ويب سائٹ پر متعدد زبانوں ميں دستياب ہے۔ سول حقوق ايکٹ کے عنوان VII کے تحت، سول رائٹس ديوانی) (حقوق ايکٹ ، مساوی ادائيگی ايکٹ، مالزمت ميں عمر سے متعلق امتياز کا ايکٹ، معذور امريکيوں سے متعلق ايکٹ، اور جينياتی معلومات کی عدم امتياز سے متعلق ايکٹ کے تحت انتقامی کارروائی مالزمت کے مساوی موقع کا کميشن ) EEOC ( ان قوانين کا نفاذ کرتا ہے جو آجروں، مالزمت کی ايجنسيوں يا ليبر يونين کے ذريعہ ذات، رنگ، مذہب، جنس ) بشمول حمل اور اس سے وابستہ حاالت، جنس کی شناخت ) بشمول ٹرانسجينڈر ) مخنث ( اسٹيٹس ( اور جنسی ميالن (، ملکی نژاد، عمر ) 40 يا اس سے زياده (، معذوريت يا جينياتی معلوما ت کی بنياد پر مالزمت ميں امتيازی سلوک کو ممنوع قرار ديتے ہيں۔ EEOC کے ذريعہ نافذ کرده يہ سبھی قوانين لوگوں ) درخواست دہندگان، مالزمين، يا سابقہ مالزمين ( کو نوکری سے نکالنے، تنزلی کرنے، حراساں کرنے يا کسی طرح سے ان سے انتقام لينے کو غير قانونی قرار ديتے ہيں اس بنياد پر کہ انہوں نے EEOC کے پاس امتيازی سلوک کی شکايت دراج کرائی، اس بنياد پر کہ انہوں نے مالزمت سے متعلق اپنے آجر يا ديگر لوگوں سے امتيازی سلوک کی شکايت کی، يا اس بنياد پر کہ انہوں نے مالزمت ميں امتيازی سلوک کی سماعت ميں شرکت کی ) جيسے کہ کوئی تفتيش يا قانونی مقدمہ (۔ EEOC کے نافذ کرده قوانين کے تحت غير قانونی انتقام ميں شامل ہے کوئی بھی عمل جو ايک معقول ورکر کو امتيازی سلوک کی شکايت کرنے سے روکے۔ ان قوانين کا اطالق ہر فرد پر ہوتا ہے، اس کے اميگريشن اسٹيٹس سے قطع نظر، اگرچہ ان ورکرز کے ليے کچھ تدارک م حدود ہو سکتے ہيں جن کے پاس کام کرنے کا اجازت نامہ ہے۔ مزيد معلومات کے ليے، برائے مہربانی EEOC کی ويب سائٹ پر جائيں : http://www.eeoc.gov امتيازی سلوک يا انتقام کا کوئی الزام درج کرانے کے ليے آپ کو اپنے قريبی EEOC آفس سے رابطہ کرنا چاہئے يا اس نمبر پر فون کرنا چاہئے : 4000 ‐ 669 ‐ 800 ‐ 1
3 اس کے عالوه، آپ اس ويب سائٹ پر ايک آن الئن تشخيص مکمل کر سکتے ہيں http://www.eeoc.gov/employees/howtofile.cfm نيشنل ليبر ريليشنز ايکٹ کے تحت انتقام کارروائی نيشنل ليبر ريليشن ز بورڈ ) NLRB ( نيشنل ليبر ريليشن ز ايکٹ ) NLRA ( کا نفاذ کرتا ہے، جو ک سی ليبر آرگنائزيشن ) يونين ( تشکيل دينے، شموليت اختيار کرنے، توثيق واپس لينے يا تعاون کرنے ميں، اور اجتماعی طور پر اپنے نمائندگان کے توسط سے ايسی سرگرميوں کے انتخاب کی سودا بازی ميں يا ان سے باز رہنے ميں زياده تر پرائيويٹ سيکٹر کے ورکرز کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ مالزمين ساتھ مل کر کسی يونين کے بغير مالزمت کی شرائط و ضوابط کو بہتر بنا سکتے ہيں۔ قوانين آجروں کو اجتماعی سودا بازی کرنے کے ليے کوئی ليبر آرگ نائزيشن تشکيل دينے، شموليت کرنے يا اس ميں تعاون کرنے کے ليے حقوق کے استعمال ميں مالزمين کے ساتھ مداخلت کرنے سے روکتا ہے يا ساتھ مل کر مالزمت کی شرائط و ضوابط ميں سدھار پيدا کرنے سے يا ايسی کسی سرگرمی سے باز رہنے سے روکت ا ہے ۔ اسی طرح، ليبر آرگنائزيشن ان حقو ق کے استعمال ميں مالزمين کے ساتھ مداخلت نہيں کر سکتا ہے۔ وه ورکرز جن کے پاس کام کی اجازت نہيں ہے وه NLRA کے تحفظ اور انتقام سے تحفظ کے دائرے ميں ہيں ، جس ميں انتقامی کارروائی کے خالف تحفظ شامل ہے ۔ تاہم، دوباره تقرری اور بقايا تنخواه کی ادائيگی ان مالزمين کے ليے قانونی تدارک کے طور پر دستياب نہيں ہيں جن کے پاس کام کرنے کی اجازت نہيں ہے۔ مندرجہ ذيل سيکشن مالحظہ فرمائيں، کيا وه ورکرز جن کے پاس کام کرنے کا اجازت نامہ نہيں ہے وه بقايا تنخواه کے حقدار ہيں؟ اضافی معلومات کے ليے، برائے مہربانی NLRB ک ی ويب سائٹ مالحظہ فرمائيں : http://www.nlrb.gov کسی آجر يا ليبر آرگنائزيشن کے خالف خالف ورزی يا انتقام کا الزام درج کرانے کے ليے، آپ کے پاس متعدد اختيارات ہيں۔ آپ اس ٹول فری معلومات الئن (6572) NLRB ‐ 667 866 ‐ 1 پر فون کر سکتے ہيں، جو آپ کو کسی مقامی NLRB فيلڈ افسر کے پاس ٹرانسفر کرے گا۔ آپ کسی مقامی NLRB فيلڈ افسر سے اس کے معمول کے کاروبار ی اوقات ميں بھی مل سکتے ہيں يا کسی الزام کو کسی مقامی NLRB فيلڈ افسر کو بذريعہ ای ميل بھيج سکتے ہيں۔ آپ کو رابطہ کی معلومات اور کام کے اوقات والی ايک NLRB فيلڈ افسر کی ڈائريکٹری اس ويب سائٹ پر حاصل ہو سکتی ہے : offices ‐ are/regional ‐ we ‐ https://www.nlrb.gov/who اور الزام کا فارم اس ويب سائٹ پر حاصل ہو سکتا ہے https://www.nlrb.gov/resources/forms آپ NLRB کی اس ويب سائٹ کے ذريعہ بھی کوئی الزام ای فائل کر سکتے ہيں : https://apps.nlrb.gov/eservice/efileterm.aspx?app=chargeandpetition اميگريشن اور نيشنليٹی ايکٹ اور مخصوص نا ن اميگرينٹ ويزا پروگرام کے تحت انتقامی کارروائی يو . ايس . محکمہ جسٹس کے سول رائٹس ڈويژن ميں اميگريشن سے وابستہ غير منصفانہ مالزمت کے عمل کے اسپيشل ک اونسل کا آفس ) OSC ( اميگريشن اور نيشنليٹی ايکٹ ) INA ( کے تعصب مخالف دفعات کا نفاذ کرتا ہے۔ يہ دفعات آجروں کو مالزمت پر رکھنے يا مالزمت سے برخاستگی يا بھرتی کرنے يا شہريت يا اميگريشن اسٹيٹس کی بنياد پر کسی فيس کے بدلے سفارش کرنے ميں امتيازی سلوک کرنے سے منع کرتی ہے؛ EEOC کے دائره اختيار کے باہر والے آجرين کے ذريعہ مالزمت پر رکھنا، مالزمت سے برخاست کرنا يا بھرتی کرنا يا ملکی نژاد کی بنياد پر کسی فيس کے بدلے سفارش کرنا؛ ملکی نژاد يا شہريت کے اسٹيٹس کی بنياد پر کسی ورکر کی مالزمت کی اہليت کی تصديق کے عمل ميں امت يازی سلوک برتنا ) فارم 9 ‐I اور E تصديق عمل (؛ اور ان افراد کے خالف انتقام يا دھمکی جو OSC کے پاس الزام درج کراتے ہيں، OSC کی کسی تحقيق ميں تعاون کرتے ہيں، اس عمل کا مقابلہ کرتے ہيں جو قانون کی خالف ورزی کر سکتا ہے، يا INA کی تعصب مخالف دفعہ کے تحت اپنی طرف س ے يا دوسروں کی طرف سے حقوق کا دعوی کرتے ہيں۔ مزيد معلومات کے ليے، OSC کی ورکر ہاٹ الئن کو اس نمبر 7688 ‐ 255 ‐ 800 ‐ 1 پر صبح 9 بجے سے ليکر شام 5 بجے مشرقی وقت تک فون کريں، ) سماعت ميں خرابی کے ليے ٹی ٹی وائی : 2515 ‐ 237 ‐ 800 ‐ 1 ( فون کرنے والے گمنام ره سکتے ہيں اور زبان کی سروسز دستياب ہيں۔ آپ OSC سے متعلق اور اس قانون سے متعلق جس کو يہ نافذ کرتا ہے اس ويب سائٹ ک و بھی مالحظہ کر سکتے ہيں http://www.justice.gov/crt/about/osc ۔ کوئ ی الزام درج کرانے سے متعلق مزيد معلومات کے ليے، يہ ويب سائٹ مالحظہ فرمائيں : charge ‐ http://www.justice.gov/crt/filing مزدور کی اجرت اور اوقات کا ڈويژن 1B ‐ H ) اعلٰی مہارت والے عارضی مزدور (، 2A ‐ H ) عارضی زرعی ورکرز (، اور 2B ‐ H ) عارضی غير زرعی ورکرز ( نان اميگرينٹ ويزا پروگرام ميں ورکر کے تحفظات کا نفاذ کرتا ہے۔ 2A ‐ H ورکرز اور 2B ‐ H ورکرز کے آجرين عام طور پر کسی بھی ايسے فرد کو ڈرا نہيں سکتے، دھمکی نہيں دے سکتے، منع نہيں کر سکتے ، مجبور نہيں کر سکتے، بليک لس ٹ نہيں کر سکتے ، خارج نہيں کر سکتے يا کسی بھی طرح کا امتيازی سلوک نہيں کر سکتے ہيں جس نے کوئی شکايت درج کرائی ہے، کسی مقدمہ ميں گواہی دی ہے يا دينے واال ہے، اٹارنی يا قانونی تعاون پروگرام سے مشوره کيا ہے، يا ان پروگراموں يا INA کے تحت اپنی طرف سے يا دوسروں کی طرف کسی بھی حق يا تحفظ کا استعمال يا دعوی کيا ہو۔ آجرين ان 1B ‐ H ورکرز سے
4 انتقام نہيں لے سکتے ہيں يا امتيازی سلوک نہيں کر سکتے ہيں جو خالف ورزيوں کا انکشاف کرتے ہيں يا پروگرام کے ضابطہ کی کمپنی کی تعميل سے متعلق مقدمات ميں تعاون کرتے ہيں۔ نان ايميگرينٹ ويزا پروگراموں ميں انتقام سے متعلق کوئی شکايت درج کرانے کے ليے، اس ٹول فری معلومات اور ہيلپ الئن پر فون کريں، جوکہ آپ کے ٹائم زون ميں صبح 8 بجے سے ليکر شام 5 بجے تک دستياب ہے 9243) ‐ 487 ‐ 866 ‐ (1 4USWAGE ‐ 866 ‐ 1 زبان کی سروسز دستياب ہيں اور کالز رازدارانہ رہتی ہيں۔ کيا وه ورکرز جن کے پاس کام کرنے کا اجازت نامہ نہيں ہے، وه بقايا تنخواه کے حقدار ہيں؟ " بقايا تنخواه " ميں عام طور پر دو قسم کی اجرتيں شامل ہيں : ) a ( کئے گئے کام کے ليے کمائی گئی اجرت، اور ) b ( اس کام کے ليے ادا کرده اجرتيں جو انجام ديا گيا ہوتا اگر ورکر کو غير قانونی طريقہ سے برخاست نہيں کيا گيا ہوتا۔ وه ورکرز جن کے پاس کام کا اجازت نامہ نہيں ہے وه ہميشہ بقايا تنخواه کی پہلی قسم کے حقدار ہيں، يا وه ان اجرتوں کے حقدار ہيں جو انہوں نے کئے گئے کام کے ليے کم ائی ہيں، اور ديگر مخصوص تدابير کے حقدار جو ليبر اور مالزمت قوانين کے تحت مناسب ہو۔ بقايا تنخواه کی دوسری قسم کی کچھ حديں ہيں، ان ورکرز کی مزدوريوں کی کچھ حديں ہيں جن کے پاس کام کرنے کی اجازت نہيں ہے اس کام سے متعلق جس کو انجام نہيں ديا گيا ہے۔ يو . ايس . س پريم کورٹ نے ہوفمين پالسٹک کمپاونڈز، انک بنام NLRB ، 137 U.S. 535 ) 2002 ( ميں فيصلہ سنايا کہ NLRB کسی ايسے غيرمجاز ورکر کو بقايا تنخواه کی ادائيگی نہيں کرسکتا ہے جسے کسی ايسے يونين ميں شامل ہونے کے ليے غير قانونی طريقے سے بطور انتقام برخاست کرديا گيا ہے جو ايسے کام کی مہم کا انعقاد کررہا ہو جو انجام ديئے جاتے اگر ورکر کو غير قانونی طريقے سے نہيں نکالي ا گيا ہوتا۔ اس کے برعکس، اگر کام کے اجازت نامہ يافتہ کسی ورکر کو غير قانونی طريقے سے برخاست کرديا جاتا ہے تو وه اس ورکر کو عام طور پر اس کام کے ليے بقايا تنخواه کی ادائيگی کی جا سکتی ہے جس کو کيا جاتا اگر ورکر کو برخاست نہيں کيا گيا ہوتا۔ ايک ورکر ہميشہ اس کام کی ادائيگی کا حقدار ہوتا ہے جس کو اس نے حقيقت ميں کيا ہے، چاہے اس کا اميگريشن اسٹيٹس جو بھی ہو۔ تدابير سے متعلق مزيد معلومات کے ليے، برائے مہربانی مالحظہ فرمائيں : NLRB کا جنرل کاؤنسل ميمورينڈا : 03 ‐ 15 GC اميگريشن اسٹيٹس کے مسائل کے ازالے ميں تازه کاروائياں جو مزدوروں کی غير منصفانہ روش سے متعلق قانونی چاره جوئی کے دوران اجاگر ہوتے ہيں 15 ‐ 98 GC امتيازی سلوک کے شکار ان افراد کے ليے دوباره تقرری اور بقايا تنخواه کی ادائيگی جو حاليہ بورڈ اور کورٹ کے تدارک کی روشنی ميں غير دستاويز بند غيرملکی ہو سکتے ہيں 06 ‐ 02 GC امتيازی سلوک کے شکار ان افراد کے ليے کاروائياں اور تدارک جو ہوفمين پالسٹک کمپاونڈ، انک کے بعد غير دستاويز بند غير ملکی ہو سکتے ہيں۔ يو . ايس . محکمہ برائے ليبر، مزدوری اور اوقات ڈويزن، حقائق نامہ نمبر 48 : ايميگرنٹ ورکرز پر يو . ايس . ليبر قوانين کا اطالق : اجرت اور اوقات ڈويژن کے ذريعہ نافذ کرده قوانين سے متعلق ہوفمين پالسٹک فيصلہ کا اثر آخری تجديد : 10 دسمبر 2015
Continue your research in ChatGPT or Claude
Connect Omnilex to search the legal corpus from your AI assistant.